مکتوبات مخدوم جہانیاں (مقررنامہ)

 1,500

مکتوبات مخدوم جہانیاں جہانگشت نوراللہ مرقدہ

مکتوبات مخدوم جہانیاں جہانگشت نوراللہ مرقدہ دراصل ان کے لکھے گئے سات سو سال قبل خطوط کا مجموعہ ہے جو انہوں نے احمد بن معین سیاہ پوش دہلوی کو لکھے تھے۔ یہ خطوط روحانیت، تصوف و عرفان، منازل سلوک، اوراد و وظائف، اور زندگی گزارنے کے اسلوب پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب کو روحانیت کا سلیبس کہنا بے جا نہ ہوگا کیونکہ یہ ہمیں روحانی تعلیمات اور تصوف کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کراتی ہے۔

مخدوم سید کامران علی بخاری صاحب نے اس نایاب خزانے کو ڈسکور کر کے ایک عظیم خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے نہ صرف اس کتاب کو منظر عام پر لایا بلکہ مخدوم جہانیاں کریم کی بیسیوں نایاب کتب کو بھی مختلف ممالک سے حاصل کیا، جن میں سے اکثر کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ ان کی یہ کاوشیں علمی اور تحقیقی حلقوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔

یہ کتاب نہ صرف مخدوم جہانیاں کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ ان کے دور کے معاشرتی اور سیاسی حالات کا بھی عکاس ہے۔ مخدوم سید کامران علی بخاری نے اس کتاب کو نہایت محنت اور تحقیق کے بعد مرتب کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ کتاب علمی اور تحقیقی حلقوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

Category:

Description

یہ کتاب حضرت قطب الاقطاب سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت رح کے ملظوظات و مکتوبات پر ایک نادر و نایاب اور اپنی مثال آپ تحریر کی حیثیت رکھتی ہے۔ جہاں اس تحریر مایہ ناز میں وہ علم سمیٹ کر عام لوگوں کی رسائی میں پہنچایا گیا ہے جو مخفی ہو چکا تھا اور عامیوں کی دسترس سے باہر تھا وہیں اس تحریر نایاب میں تصوف و روحانیت کی اصل تسمیہ اور حقایق کی طرف رینمائی فرمائی گئی ہے جو کہ ناگزیر اور بیش قیمت خدمت خلق ہے۔ مخدوم سید کامران علی شاہ بخاری مدظلہ عالیہ کی مسلسل عملی و روحانی جد و جہد، کاوشوں اور محنت کا نتیجہ اس بیش بہا و نایاب تحفہ کی صورت میں انسانوں کی تا ابد رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتا رہے گا۔ مزید اس مایہ ناز کتاب کو عام فیم اور ٓسان ترین زبان میں تحریر کرنے سے مخدوم صاحب کا خدمت خلق اور انسانی ہمدردی کے جذبے کا علم ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ ٓج کے اس پر فتن و پرآشوف دور میں ایسی تحاریر نہ صرف خود پڑھی جائیں بلکہ ان پر عمل بھی کیا جائے اور اپنے عزیزان و احباب کو بھی اس بیش قیمت تحفے سے سرافراز کیا جائے۔

 

والسلام

بندہ عاجز ٖفقیر میر سید ثاقب عماد مشوانی

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “مکتوبات مخدوم جہانیاں (مقررنامہ)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *